جیل ملازمین و افسران کو بڑا ریلیف مل گیا

Jail emplyees,officers,relief,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا ملازمین کےلئے بڑا اقدام،ملازمین کی شادی اور فوتگی گرانٹ سمیت بچوں کیلئے تعلیمی سکالرشپ کی رقم کو دو سے تین گنا بڑھا دیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے جیل افسران اور اہلکاروں کی بیٹیوں کی شادی کی گرانٹ گریڈ 01 سے 10 کیلئے 1 لاکھ روپے سے بڑھا کر 02 لاکھ کردی ہے۔گریڈ 11 سے 16 کیلئے 02 لاکھ سے بڑھا کر 03 لاکھ ، گریڈ 17 سے 19 کیلئے 03 لاکھ سے بڑھا کر 04 لاکھ،گریڈ 20 سے 21 کیلئے 03 لاکھ سے بڑھا کر 05 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔

پہلی مرتبہ جیل افسران اور اہلکاروں کو بیٹیوں اور ایک بیٹے کی شادی پر بھی پچاس فیصد شادی گرانٹ دی جائے گی جبکہ فیملی ممبر کی وفات کی صورت میں تجہیز و تکفین گرانٹ کو بھی 40 ہزار سے بڑھا کر 01 لاکھ روپےکر دیا گیا ہے۔

درخواست جمع کرانے کے دورانیے کو بڑھا کر 45 یوم سے 90 یوم کیا گیا ہے۔ جیل افسران او راہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جنہوں نے ابھی تک پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کی ممبر شپ حاصل نہیں کی وہ 30 جون تک ممبر شپ حاصل کرلیں۔