ویب ڈیسک: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان نے اس ملک کی سیاست کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ،خان صاحب نے نفرت اور بدتمیزی سیاست میں لائی ،خان صاحب ملک کو حادثے سے دوچارکرنا چاہتے تھے،خان صاحب خود ہی حادثے سے دوچار ہوگئے۔
رانا ثناء اللہ نےکابینہ اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کوئی سیاسی یا غیر سیاسی انجینئرنگ نہیں ہورہی ،اگر کوئی خود کسی پارٹی میں جارہا ہے تو اسے روکا نہیں جاسکتا، 2018 میں یہ سب ایک جگہ اکھٹے ہوئے ،اب اگردوسری جگہ اکھٹےہوئے توپریشانی کی کیا بات ہے ،ان کا اپنا پانسہ پلٹ چکا ہے انہیں آہستہ آہستہ سمجھ آ جائے گی۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ میاں نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے،واپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے میاں صاحب کو کوئی تاریخ نہیں دے سکتا،انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کرلی ہے، عام انتخابات سے 60ے 90 روز قبل میاں صاحب واپس آئیں۔