لاہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔
9مئی کوجناح ہاؤس پر حملہ ، جلاؤ ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے شرپسند ارضم جنید لاہور سے تعلق رکھتا ہے اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔ارزم جنید نے حملوں میں اعلی عسکری قیادت کے افسران کا نام لے کر ہرزہ سرائی کی اور گھٹیا زبان استعمال کی۔ شر پسند نے پاک فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور لوگوں کو اکسایا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوں۔
شرپسند ارزم جنید نے شرمناک اعتراف جرم میں کہا کہ 9 مئی کو چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں طے شدہ منصوبے کے تحت حملہ کیا۔جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی چئیرمین پی ٹی آئی کا فوج مخالف بیانیہ دیگرلوگوں کی طرح میرے دل میں بیٹھ چکا تھا۔
ارزم جنید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی قیادت جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجاز چوہدری شامل تھے نے ہمیں مزید اکسایا اور ہمیں حملہ کرنے کے لئے کورکمانڈر ہاؤس کی طرف لے گئے۔ ان حملوں میں پاک فوج نے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔