مانیٹرنگ ڈیسک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر دوسری بار فرد جرم عائد کردی گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر نئی فرد جرم عہدہ ختم ہونے کے بعد خفیہ دستاویز سے متعلق مبینہ لاپروائی پر عائد کی گئی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو میامی کی وفاقی عدالت میں پیش ہوں گے۔
سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے ،مقدمہ افواہوں پر مبنی ہے، میں بے قصور ہوں۔
واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کو نیویارک سٹی میں کرمنل کیس کا بھی سامنا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہیں ۔تمام ری پبلکن امیدواروں میں ٹرمپ اب بھی سب سے زیادہ مقبول ہیں۔