(ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی وفات پر بیان جاری کر دیا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے عامر لیاقت حسین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا کرتے ہوئے لکھا کہ عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، میری تعزیت اور دعائیں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
tweet">Saddened to learn of the passing of our MNA Aamir Liaquat. My condolences and prayers go to his family.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 9, 2022
خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین آج انتقال کر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملازم جب عامر لیاقت کے کمرے میں گئے تو وہ بے ہوش پڑے تھے۔ ملازم نے عامر لیاقت کو ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی،عامر لیاقت کی اچانک موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔