پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اقتصادی سروے رپورٹ 2021-22 کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں  گدھوں کی تعداد 56 لاکھ سے بڑھ کر 57 لاکھ ہو گئی ہے۔ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں بھی 13 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 24 لاکھ سے  بڑھ کر 4 کروڑ 37 لاکھ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 16 لاکھ سے  بڑھ کر 3 کروڑ 19 لاکھ ہو گئی ہے۔اسی طرح بکریوں کی تعداد میں 22 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔بکریوں کی تعداد 8 کروڑ 3 لاکھ سے 8 کروڑ 25 لاکھ ہو گئی ہے۔جبکہ گھوڑوں، اونٹوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔گھوڑوں  4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ برقرار رہی ۔ملک میں اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ برقرار رہی۔ایک سال میں مویشیوں کی تعداد میں 19 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔مویشیوں کی تعداد 5 کروڑ 15 لاکھ سے 5 کروڑ 34 لاکھ ہو گئی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر