(مانیٹرنگ ڈیسک) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتقال سے قبل آخری بار اپنے بیرون ملک جانے سے متعلق ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا۔
یہ ٹویٹ حمزہ اظہر سلام نامی صارف نے کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔ٹویٹ میں کہا گیا کہ عامرلیاقت عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل ہو رہے ہیں۔
Just spoke to @AamirLiaquat who confirms that he has left #Pakistan and is moving to an unknown place after performing Umrah.
— Hamza Azhar Salam (@HamzaAzhrSalam) June 8, 2022
Best wishes and prayers for #AamirLiaquat's good health and well being. pic.twitter.com/Nb4wpCzwY9
عامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ان کی وفات پر آخری ٹویٹ بھی سامنے آئی ہے۔اس ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ انا للہ وانا الیہ راجعون ،سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) June 9, 2022
سکون پایا ہے بے کسی نے ، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں
ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئے۔ ان اللہ وانا الیہ راجعون
اُن کی مغفرت کیلئے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے
اس ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین اپنے لاتعداد چاہنے والوں اور مداحوں کو افسردہ چھوڑ کر چلے گئے۔ ان اللہ وانا الیہ راجعون،اُن کی مغفرت کیلئے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین گزشتہ چند ماہ سے اپنی نجی زندگی میں جاری مسائل اور تیسری اہلیہ سے اختلافات کے باعث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنے ہوئے تھے,معروف مذہبی اسکالر اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت آج کراچی میں انتقال کرگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے، ان کی رہائش کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں تھی۔