ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کرگئے

ڈاکٹر عامر لیاقت انتقال کرگئے
کیپشن: Amir Liaquat
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی   ڈاکٹر عامر لیاقت حسین انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق مذہبی سکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی حالت اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ فوری طور پر ڈاکٹر ز کو عامر لیاقت کے انتقال کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کے کمرے کا دروازہ بند تھا جسے گھر کے ملازمین کئی دیر سے کھٹکھٹا رہے تھے۔عامر لیاقت حسین کو  ان کے گھر خدادا کالونی سے ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، اسپتال میں قومی رکن اسمبلی کے اہلخانہ بھی موجود ہیں۔

اسپتال ترجمان کے مطابق ڈاکٹر کی ٹیم عامر لیاقت کے معائنہ کے بعد حتمی رائے دے گی۔تاہم عامر لیاقت کے ڈرائیور نے پولیس کو طبیعت خرابی کی اطلاع دی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کیا , صدر مملکت اور وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا بھی کی .

سابق صدر آصف علی زرداری نے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا  کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کے انتقال کی خبر انتہائی افسوس ناک ہے.ان کے انتقال پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ افسوس ناک خبر ملی ہے کہ رکن اسمبلی عامر لیاقت کا انتقال ہوگیا، ایوان کی کارروائی فوری روکنی چاہیے.



Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر