رانا ثنااللہ کیخلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ، عدالت سے بڑی خبر آگئی

He is the 39th Interior Minister of Pakistan
کیپشن: Rana Sana Ullah Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران پولیس کے وکلاء پر تشدد کے معاملہ،پولیس تشدد کے الزام میں راناثناء اللہ، آئی جی سمیت دیگرپولیس افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ چیلنج کیاگیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نےوفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء، آئی جی، سی سی پی او کے خلاف اندراج مقدمہ کا فیصلہ معطل کردیا،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 30 جون کو جواب طلب کرلیا۔
جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے پولیس کانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پر سماعت کی،پولیس کانسٹیبل محمد اسلم نے ایڈیشنل سیشن جج کے رانا ثناء اللہ سمیت دیگر افسراب کے خلاف اندراج مقدمہ کے حکم کو چیلنج کیا،درخواست گزاروں کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران لاء اینڈ آرڈر کی ڈیوٹی پر تھے۔
ایڈیشنل سیشن جج نے لاء اینڈ ڈیوٹی کے دوران وکلاء پر تشدد کے الزام پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا،پولیس تشدد کے متعلق پہلے ہی تھانہ بھاٹی گیٹ میں مقدمہ درج ہوچکا ہے،سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کے مطابق ایک وقوعہ کی دو ایف آئی آر درج نہیں ہوسکتی ۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ متاثرہ افراد پہلے سے درج ایف آئی آر میں اپنا بیان ریکارڈ کرواسکتے ہیں ، وقوعہ کے متعلق پولیس رپورٹ کے برعکس اندراج مقدمہ کا حکم دیا گیاگیا،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ فاضل عدالت سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے کانسٹیبل محمد اسلم کی درخواست پر رانا ثنااللہ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer