(سٹی42)اداکارہ انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنے والے شخص کے بھیجے گئے پیغامات کے سکرین شاٹس کے علاوہ اس کی پروفائل کا سکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکا رہ انو شے اشرف کا کہنا ہے کہ اس کو اس وجہ سے شیئر کیا تاکہ لوگ اس بدطینت کو پہچان سکیں اور سو شل میڈیا استعما ل کر نے والی لڑکیاں اس بد کر دا رسے متنبہ رہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس پوسٹ کے کچھ وقت گزرنے کے بعد انوشے اشرف نے ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے اپنی حوصلہ افزائی کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس لڑکی کو بھی کوئی سوشل میڈیا پر ہراساں کرے، اسے فوری طور پر اس شخص کو بے نقاب کرنا چاہیے۔