(ویب ڈیسک) شوبز کی معروف اداکارہ ایمان علی کا کہنا ہے کہ لوگ مجھے بہت پسند کرتے ہیں ،خوبصورت کہتے ہیں لیکن جب میں خود آئینےکے سامنے کھڑی ہوتی ہوں تولگتا ہے لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔
معروف اداکارہ ایمان علی کہتی ہیں کہ وہ شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ ہ ہر وقت گھومنا پھرنا اور اپنے شوہر بابر کے ساتھ پورا پورا دن نیٹ فلکس دیکھ کر ٹائم گزارنا اچھا لگ رہا ہے۔ حالانکہ شادی سے پہلے مجھے گھومنا اچھا نہیں لگتا تھا ۔
اداکارہ ایمان علی کا کہنا تھا کہ میں یہ کئی بار کہہ چکی ہوں کہ مجھے اپنا ظاہر بالکل پسند نہیں حالانکہ لوگ مجھے بے حد پسند کرتے ہیں اور مجھے خوبصورت کہتے ہیں لیکن جب میں خود کو شیشے میں دیکھتی ہوں تو مجھے ایسا لگتا ہے کہ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں ۔اور جب میں موبائل میں سیلفیاں لیتی ہوں تو مختلف زاویوں سے لینے کی کوشش کرتی ہوں کہ شاید اچھی آجائے لیکن پھر خود کو دیکھتی ہوں تو لگتا ہے کوئی خواجہ سرا کھڑا ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ میری تصاویر زیادہ نظر نہیں آتی اور نہ ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ متحرک ہوں کیوں کہ جب میں تصاویر ہی نہیں لیتی تو پھر سوشل میڈیا پر کیا کروں گی۔ میں نے دیگر لوگوں کی طرح اپنا کوئی کیمرا مین بھی نہیں رکھا ہوا جو ہر جگہ میری تصاویر بنائے لیکن میں موبائل بہت استعمال کرتی ہوں اور زیادہ تر گیمز کھیلنا پسند کرتی ہوں۔