ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہبازشریف کا بدترین لوڈ شیڈنگ پراظہار تشویش

Shehbaz Sharif
کیپشن: Shehbaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: صدرمسلم لیگ(ن) شہبازشریف کی بدترین لوڈ شیڈنگ پرتشویش کااظہار، شہباز شریف کا کہنا ہےکہ سسٹم میں اضافی بجلی موجود ہونےکےباوجودلوڈشیڈنگ تشویشناک اورنااہلی کی انتہاہے ،عوام گرمی سےبلک رہےہیں،سکول کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں یہ صورتحال افسوسناک ہے.
  تفصیلات کےمطابق  صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف نےلوڈ شیڈنگ پر حکومت پر تنقید کرتےہوئےکہاکہ2018 میں سسٹم میں اضافی بجلی موجود تھی ،جب حکمرانوں سےکام نہیں ہوتا تو گھرچلےجائیں،وزیر اعظم عمران خان  کےبس کا معاملہ نہیں تو پارلیمان کی کمیٹی بنادی جائے تاکہ عوام کو کچھ تو ریلیف ملے۔انہوں نےکہاکہ عمران خان عوام کو لوڈ شیڈنگ والے نئے پاکستان میں لے آئے ہیں جبکہ میاں نوازشریف کی قیادت میں 14000 میگاواٹ اضافی بجلی بنا کر روشن پاکستان بنایا تھا اور عمران خان 14000 میگاواٹ اضافی بجلی اور صفر لوڈ شیڈنگ والا پاکستان بھی نہ چلا سکے۔

صدرمسلم لیگ ن  شہباز شریف کاکہناتھاکہ پنجاب میں 5500 میگاواٹ بجلی بنائی گئی تھی جبکہ ایک نیا یونٹ بنانا تو دور کی بات ، 3 سال میں پورے پاکستان کی بجلی کی سپلائی بھی بحال نہ رکھ سکے،لائن لاسز میں کمی والا پاکستان ملا لیکن یہ حکومت لائن لاسز میں کمی برقرار نہ رکھ سکے۔میاں شہبازشریف کاکہناتھاکہ موجودہ کو 1200 ارب گردشی قرض والا ملک ملا تھا جسے انہوں نے 2800 ارب پر پہنچا دیا۔ سٹم میں اضافی بجلی موجود ہونےکےباوجودلوڈشیڈنگ تشویشناک اورنااہلی کی انتہاہے ،عوام گرمی سےبلک رہےہیں،سکول کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں یہ صورتحال افسوسناک ہے.