(فصیح اللہ):برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل کمی،دو روز میں چکن کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت مزید 29 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔برائلر کا گوشت سرکاری نرخ نامے کے مطابق 255 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
کئی ماہ سے برائلر مرغی گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب گوشت کی قیمت میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کمی ہوگئی تھی جس بعد مرغی کا گوشت 284 روپے فی کلو پر آ گیا تھا اب آج پھر سے برائلر مرغی کا گوشت مزید 29 روپے فی کلو سستا ہو گیا جس کے بعد مرغی کے گوشت کی قیمت 255روپے فی کلو ہوگئی ہے۔, شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کے ریٹ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے تو قیمت دو سو تک بھی آ سکتی ہے۔
صارفین نےمطالبہ کیا حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اب اضافہ نہ ہونے پائے اور حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ہوا ۔صرف صارفین ہی نہیں بلکہ دکانداروں نے بھی گوشت کی قیمت میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔