سفارشی ڈرائیونگ لائسنس اب نہیں بن سکیں گے، گاڑیوں میں کیمرے نصب

Driving Licence test
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بینک روڈ(علی ساہی)سفارشی ڈرائیونگ لائسنس اب نہیں بن سکیں گے، ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے والی گاڑیوں میں 3 تین کیمرے نصب کیے جائیں گے، ایک کیمرہ ٹیسٹ لینے والی گاڑی کے اوپر،1گاڑی کے پیچھے اور ایک گاڑی کے اندرامیدوار کی شناخت کیلئے لگایا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈرائیونگ ٹیسٹ لینے والی گاڑیوں میں کیمروں کی تنصیب کا عمل مکمل کرلیا گیا، گاڑی کے اوپر لگنے والا کیمرہ فرنٹ سائیڈ کا ٹیسٹ، بیک والے سے گاڑی ریورس کرانے اور اندر والے کیمرے سے امیدوار کو دیکھا جائے گا، اندر والے کیمرے کی ویڈیوسے امیدوار کو ریکارڈ کے ساتھ چیک کیا جائے گا، تمام ڈرائیونگ سنٹرز پر گاڑیوں کو کیمروں کی تنصیب کے بعد ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کردیا گیا، جہاں پر ڈرائیونگ ٹیسٹ کی آن لائن مانیٹرنگ کی جاسکے گی ،10جون سے افتتاح کے بعد پنجاب بھرمیں عملدرآمدشروع کردیا جائے گا.

Sughra Afzal

Content Writer