(ویب ڈیسک)کون نہیں چاہتا کہ اس کی زندگی پرسکون اورخوشحال ہو اسی حوالے سے معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر پُرسکون زندگی گزارنے کا آسان طریقہ بتا یا ہے۔
عائزہ خان نے سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک سٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر تنازعات کی بھر مار اور ان سے بچنے سے متعلق آسان مشور ہ دیا ہے۔
عائزہ خان نے پُرسکون زندگی گزارنے کا طریقہ بتاتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ’اپنی نجی زندگی کو نجی رکھنا سیکھیں تا کہ دوسرے لوگ آ پ کی نجی زندگی کو اپنے لیے تفریح نہ بنا سکیں۔عائزہ خان کی انسٹا گرام پر شیئر کی گئی یہ سٹوری سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے اسے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔