ایل ڈی اے میں نیا ہیلتھ کئیر سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

ایل ڈی اے میں نیا ہیلتھ کئیر سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب : ایل ڈی اے میں کروڑوں روپے سالانہ بے جا ادویات کے استعمال کا آڈٹ نہ ہوسکا جبکہ ادویات کی فروخت سکینڈل کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا جاسکا ، ہیڈ کوارٹر کی سفارشات پر افسران و ملازمین ، پینشنرز اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیا ہیلتھ کئیر مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ادویات کی فروخت سکینڈل کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا جاسکا ۔ ہیڈ کوارٹر کی سفارشات پر افسران و ملازمین ، پینشنرز اور ان کے اہلخانہ کے لئے نیا ہیلتھ کئیر مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ملازمین کو تصدیق شدہ ایف آر سی ، بچوں کے ب فارم جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے ۔ اس سے قبل بھی مجوزہ فارمولا دینے کی کوشیش کی گئی جو ناکام ہوئی  ہے۔

ملازمین کے اہلخانہ اور ریٹائرڈ ملازمین کے نام پر بغیر تصدیق کے ادویات لکھوائی اور وصول کی جاتی رہیں ۔ معاملہ منظر عام آنے پر میڈیکل ونگ کے خلاف انکوائری کی گئی جو منطقی انجام تک نہ پہنچی ۔ انکوائری میں صرف ڈاکٹر اور کلرک لیول کے ملازمین کو نشانہ بنایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوارٹر کے تحت چلنے والے میڈیکل سیٹ اپ اور سی اینڈ آئی کے کسی افسر سے پوچھ گچھ نہ ہوئی۔

یاد رہے  کورونا وائرس نے پاکستان کے شہریوں کو آسان ہدف بنا لیا،ایک ہی روز میں سب سے زیادہ 105 اموات ہوئی ہیں جس کے باعث گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے مزید 107 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2171 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 107845 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک پنجاب میں کورونا سے 773 اور سندھ میں 679 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 587 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 58، اسلام آباد 52، گلگت بلتستان میں 14 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer