اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب میں پیش ہوگئے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب میں پیش ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ ،عمر اسلم :سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب میں پیش ہوگئے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب لاہور میں پیش ہوگئے ہیں، نیب پیشی کے دوران کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نیب آفس کے باہر جمع رہی ،ان کی گاڑی آتے ہی کارکنوں نے خوب نعرے بازی کی ۔ لیگی رہنماکہتےہیں کہ سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ نیب دفترکےباہرموجود جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر ،غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر رہنماوں کاکہناتھاکہ کروناوائرس کی بگڑتی صورتحال کوکنٹرول کرنے کی بجائے حکومت شہبازشریف کیخلاف سیاسی انتقامی کارروائی میں مصروف ہے، مسلم لیگ ن کے رہنماوں کاکہناتھاکہ حکمران شہبازشریف کی مقبولیت سےخوفزدہ ہیں،لیگی کارکنان کو روکنے کیلئےنیب آفس کے باہر پولیس کی بری تعداد موجود تھی جبکہ پولیس اور کارکنان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی نیب گرفتاری کے حوالہ سے ہائی کورٹ نیب کو 17 جون تک گرفتاری روکنے کے احکامات جاری کر چکا ہے۔ شہباز شریف کی پیشی کے موقع پر  تمام احیتاطی اقدامات اپنا ئے گئے ہیں ۔کرونا وباء کے پیش نظر تحقیقاتی ٹیم اور شہباز شریف کے درمیان ٹیبل پر گلاس وال تنصیب کی گئی ہے۔تمام انٹرویو رومز کو باقاعدگی سے جراثیم کش اسپرے سے صاف کردیا گیا۔ نیب کی ایس او پیز کے تحت شہباز شریف نے گزشتہ پیشی پر حاضری سے مشتسنی کی درخواست دیتے سکائپ پر انٹرویو کی درخواست کی، جس کو رد کردیا گیا۔

نیب نے شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ نیب سوالات  میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ  1998 سے 2018کے دوران آپ کی  فیملی کے اثاثے 549بلین کیسے ہوئے؟ پبلک آفس ہولڈر ہونے کی حیثیت سے ان اثاثوں میں اضافے کی وضاحت کی جائے جبکہ بیرون ملک تمام اثاثے اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

نیب سوالات کے مطابق 2005سے 2007کے دوران بارکلے بینک سے لیا جانے والے قرض کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔فیملی کو دیے جانے والے اور موصول ہونے والے تمام تخائف کی تفصیلات فراہم کریں۔2008سے 2019کے دوران زرعی امدنی کی تفصیلات فراہم کیں جائیں۔ماڈل ٹاون 96ایچ کتنے سال تک وزیر اعلی کیمپ ہاوس رہا،تفصیلات فراہم کریں۔

یاد رہےنیب پیشی سے قبل  میاں شہبازشریف نےاپنادوبارہ  کورونا ٹیسٹ کروایاجوذرائع کےمطابق نیگٹوآیاہے۔میاں شہبازشریف تین جون کولاہورہائیکورٹ ضمانت کےسلسلے  میں ایک ہجوم میں  پیش ہوئےتھے جس کےبعدانھوں نےدوبارہ کورونا ٹیسٹ کروایا تھا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer