"شوبازیاں کرکے خادم اعلیٰ کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کا کہنا ہے کہ محض شوبازیوں سے خادم اعلیٰ کا جعلی میڈل سینے پر نہیں سجایا جاسکتا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خادم اعلیٰ کا میڈل حاصل کرنے کے لیے عوام کی بے لوث خدمت اور عام آدمی کے مسائل کا احساس کرنا پڑتا ہے، سابق حکمرانوں نے ذاتی نمود ونمائش کے منصوبے بنائے جس کا فائدہ عوام کو نہیں ہوا، سابقہ حکومت کی ساری ترقی اشتہارات تک محدود تھی۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی خدمت انکا مشن ہے جسے پورا کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں، انہوں نے مختصر مدت میں وہ کام کر دکھائے ہیں جو سابق حکومتیں پانچ سالوں میں نہ کرسکیں۔

Sughra Afzal

Content Writer