ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں کیلئے بڑی نوید، لیسکو نے شاندار اعلان کردیا

لاہوریوں کیلئے بڑی نوید، لیسکو نے شاندار اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) گرمی سے پریشان لاہوریوں کیلئے خوشخبری، لیسکو نے رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد بھی لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

وزارت پاور ڈویژن کی ہدایت پر سحری وافطاری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی، جبکہ عیدالفطر کے تینوں روز بھی صارفین کوبلا تعطل بجلی فراہم کی گئی، لیسکو چیف مجاہد پرویزچٹھہ کا کہنا ہےکہ موسم گرما میں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائیگی، رمضان المبارک اور عیدالفطر کے موقع پرافسران و سٹاف کا کام قابل تحسین ہے۔

مجاہد پرویز چٹھہ نے کہا کہ درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، لیسکو طلب و رسد کے مطابق لوڈمینجمنٹ کرے گی، صرف بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer