جناح ہسپتال کی چھتوں کی مرمت کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

جناح ہسپتال کی چھتوں کی مرمت کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری) جناح ہسپتال کی چھتیں ٹپکنے کا دیرنہ مسئلہ حل کرنے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا، رواں مالی سال میں 12 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے، آئندہ مالی سال میں بھی منصوبہ ترقیاتی پروگرام کا حصہ نہ بن سکا۔

ذرائع کے مطابق جب تین دہائیاں قبل جناح ہسپتال کی  تعمیر مکمل کی گئی تو آغاز سے ہی ہسپتال کی چھتیں ٹپکنے کا سنگین مسئلہ درپیش رہا، چھتوں سے سیپیج اور لیکیج سے واش رومز کی ابتر حالت سدھارنے کیلئے گزشتہ برس منصوبہ تشکیل دیا گیا تاہم حکومت نے فنڈز فراہم نہیں کیے، جناح ہسپتال میں چھتوں کا ٹپکنا جہاں مریضوں کیلئے وبال جان ہے وہیں علاج معالجہ کی فراہمی بھی متاثر ہورہی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer