(فاحد علی) نگران وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری رضوی کی مزار اقبال پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی, فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلم بند کیے۔
سٹی 42 کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب حسن عسکری رضوی نے مزار اقبال کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال کے مزار پر آنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
ایک سوال کے جواب پر نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئینی طور پر الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، نگران حکومت کا اختیار محدود ہوتا ہے، کوشش ہو گی کہ الیکشن شفاف انداز میں مقررہ وقت پر ہوں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔ شہباز شریف جاتے جاتے قومی خزانہ اپنوں پر لٹا گئے
حسن عسکری رضوی کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کا سب کو پتہ ہے، اس طرح کے بیاینے کا مقصد انتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنا ہوتا ہے۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے پنجاب کی بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ جلد کرنے کا بھی اشارہ دیا۔