سعید احمد: قومی ائیرلائن کے ملازمین اپنے ہی ادارے کے خسارے کا سبب بنے لگے۔قومی ائیرلائن میں 22 آپریشنل طیاروں کے لیے 10ہزار 323 کا عملہ جبکہ ایک طیارے کے لیے 469 افسران و ملازمین کام کررہے ہیں ۔
قومی ائیرلائن کے افسران و ملازمین اپنے ہی ادارے کے خسارے کا سبب بنے لگے۔ ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن میں 22 آپریشنل طیاروں کے لیے 10ہزار 323 کا عملہ تعینات ہے جن میں سے 7ہزار 399 ملازمین ریگولر بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔
قومی ائیرلائن کے فلیٹ میں صرف 34طیارے شامل ہیں۔فلیٹ میں شامل طیاروں میں سے بھی 12طیارے فنی خرابی کے باعث گراونڈ ہیں۔پروازوں اور مسافروں کا لوڈ کم کرنے کے لیے 13طیارے ڈرائی لیز پر حاصل کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن فلیٹ میں شامل طیاروں میں سے ایک طیارے کے لیے 469 افسران و ملازمین کام کے لیے رکھے گئے ہیں۔