زین مدنی : پنجاب آرٹس کونسل شیخوپورہ کی جانب سے فحاشی میں ملوث عناصر کیخلاف شکنجہ سخت کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے آرٹس کونسل کی روپورٹ پر تین تھیٹرز سیل کرنے کا حکم دے دیا، سیل ہونے والے تھیٹرز میں سنگم تھیٹر, ورثہ تھیٹر اور صنم تھیٹر شامل ہیں، مذکورہ تھیٹرز میں فحاشی و عریانی پر مبنی رقص پیش کیا جا رہا تھا ۔
ایگڑیکٹیو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل غلام صغیر شاہد کا کہنا ہے کہ فحاشی و عریانی پر مبنی ڈرامے اور رقص کی کی اب کوئی گنجائش نہیں ۔پنجاب بھر میں فحاشی پھیلانے والے عناصر کیخلاف مہم جاری رہے گی۔