ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزارت داخلہ کا افغان شہریوں کی آمد، روانگی سے متعلق نیاطریقہ نافذکرنے کا فیصلہ

 وزارت داخلہ کا افغان شہریوں کی آمد، روانگی سے متعلق نیاطریقہ نافذکرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزارت داخلہ کی جانب سے افغان شہریوں کی پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نیاطریقہ نافذکرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

افغان مہاجرین کے پی اوآراور اے سی سی کارڈزطورخم بارڈرپرایف آئی اے اپنی تحویل میں لے گی، رضاکارانہ افغانستان واپسی پر وی آر ایف فارم ملے گا،فارم پرافغانستان میں گرانٹ ملے گی۔ یواین ایچ سی آر کے بغیرافغانستان واپس جانے والوں کے کارڈزپر سوراخ کرکے ایف آئی اے تحویل میں رکھے گی۔ 

ایف آئی اے کی تحویل میں لئے گئے کارڈز نادرا مستقل بلاک کردے گا، کارڈ ایک مرتبہ پنچ ہوگیا،یا ایف آئی اے تحویل میں آیا،واپس نہیں کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ نئے طریقہ کا مقصد افغان شہریوں کی مانیٹرنگ کو موثربنانا ہے، افغان شہریوں کی پاکستان مستقل واپسی کیلئے نئے پروگرام پر سختی سے عمل ہوگا ۔