لاہور میں چار دن کےدوران 41 ہزار 777 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کے چالان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں ہیلمٹ کے بغیرموٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔

چھٹی کے روز سی ٹی او لاہور نے ہیلمٹ مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کی مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا۔ 

مستنصر فیروز نےا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف مزید سخت کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔ 

چھٹی کے روز ٹریفک قوانین کی خلاف قرزی پر 1890 موٹرسائیکلیں بند کی گئیں، ہیلمنٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کے 08 ہزار 232 چالان کئے گئے۔

سی ٹی او نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو ٹریفک سیکٹرز میں بند کرنے کا حکم دے دیا، 

موٹرسائیکل سواروں کے ہیلمٹ لانے اور پہننے پر موٹرسائیکلیں واپس کیں جائیں گی۔سی ٹی او لاہور  نے کہا کہ چالان کرنا مقصود نہیں،  شہری کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔  

ہیلمٹ بازو میں لٹکانے، ٹینکی پر رکھنے پر بھی چالان کیا جائے۔

 مستنصر فیروز نے کہا کہ  شہری اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔

04 روز میں 41 ہزار 777 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو چالان ٹکٹس جاری کی جا چکی ہیں۔

شہر بھر میں 190 ناکے قائم  ہیں،بغیر لائسنس ڈرائیورز کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔