ویب ڈیسک: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ موجودہ قومی اسمبلی کی مدت ایک دن بھی آگے نہیں بڑھائیں گے الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہونگے ۔ 1999 اور 2013 کی طرح آٸندہ الیکشن میں بھی عوام مسلم لیگ ن کو دو تہائی اکثریت کا مینڈیٹ دے کر محمد نواز شریف کو آگے لائیں گے۔
شیخوپورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج موجودہ انصاف کے نظام سے عوام مطمن نہ ہیں قاضی سابقہ ہو موجودہ یا پھر آنیوالا سبھی انصاف کے ترازو کو برابر رکھیں گے تو ملک آگے بڑھے گا ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نو اور دس مئی واقعات کے ملزمان کو عدالتوں سے ریلیف ملا اس پر شدید تشویش ہے اور دھرتی ماں منتظر ہے کہ اس پر حملہ کرنے والوں کو سزائیں کون دے گا۔
میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف کو سزا دینے سے انکی شخصیت پر اثر نہیں پڑا بلکہ ملک وقوم کا نقصان ہوا ان کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف نے اپنے ادوار حکومت میں انڈسٹری کے فروغ روزگار کی فراہمی ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے لیے ایٹم بم کا تحفہ سمیت ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں کا پاکستان بنایا اور ملک کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سی پیک کا تحفہ دیا چار سال تک اقتدار طاقت اور وسائل رکھنے والی تحریک انصاف کی حکومت محمد نواز شریف پر ایک دمڑی کی کرپشن بھی ثابت نہ کرسکی عدالتوں سے مقدمات سے بری ہونا محمد نواز شرہف کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کے عوام کو محمد شہباز شریف نے ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے ووکیشنل ٹیکنیکل کالج کا تحفہ دیا ہے جس سے شیخوپورہ کے نوجوان ہنر مند ہونے کے ساتھ برسر روزگار ہونگے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ بتی چوک کا تعمیراتی کام ایک ہفتہ تک مکمل ہوجاے گا جس سے شہر سے ٹریفک کا دباو کم ہوگا اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا ہونگی