ویب ڈیسک: لاہور کے ہیئر بیدیاں روڈ مانانوالا مین بازار میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم گل شیر نے فائرنگ کر کے اہلیہ 26 سالہ انعم شہزادی کو قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں، گھریلو جھگڑے پر ملزم نے فائرنگ کی۔ ملزم فائرنگ کرکے فرار ہو گیا، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔