مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 56 واں یوم وفات، وزیراعظم شہباز شریف کا خراج عقیدت 

Shahbaz Sharif pays tribute to Fatima Jinnah, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راو دلشاد: وزیراعظم شہباز شریف نےمادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کو 56 ویں یوم وفات پر خراج عقیدت  پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم بھائی کی عظیم بہن تھیں فاطمہ جناح قوم کے لئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں، قوم پر ان کے بہت احسانات ہیں ۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہاکہ محترمہ فاطمہ جناح بابائے قوم کے لئے حوصلے اور ہمت کا ذریعہ تھیں مادر ملت پیرانہ سالی کے باوجود آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں، عوام ، جمہوریت اور ملک کے لئے تاریخی کردار ادا کیامحترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کیلئے بے مثال کردار ادا کیا اور قربانیاں دیں محترمہ فاطمہ جناح کی شخصیت آج کی بچیوں اور خواتین کے لئے مشعل راہ ہے قوم مادر ملت کی پاکستان کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی وزیراعظم کی قوم سے مادر ملت کے لئے دعا کی اپیل، اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے