مانیٹرنگ ڈیسک: بالی وڈ کو خیرباد کہنے کے بعد مولانا انس سید سے شادی کرنے والی ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام طارق جمیل رکھ دیا۔
ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو خیرباد کہہ دیا تھا اور پھر مفتی انس سید سے شادی کی تھی، شادی کے بعد ثنا خان خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔حال ہی میں انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ثنا خان نے مداحوں کو بیٹے کی ولادت کی اطلاع دی تھی اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ثنا خان نے اپنے بیٹے کا نام سید طارق جمیل رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثنا خان کا کہنا ہے کہ نام کا شخصیت پر بہت اثر پڑتا ہے ہم اپنے بیٹے کیلئے ایک ایسا نام چاہتے تھے جو دینداری،بردباری، نرمی، اور دیانتداری کی علامت ہو۔
View this post on Instagram
ماں بننے کے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ثنا خان کا کہنا تھا مجھے ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ یہ میری اولاد ہے،ماں بننا زندگی کا سب سے خوبصورت احساس ہے، مجھے ابھی تک ایسا لگتا ہے کہ میں نے کسی اور کا بچہ اٹھایا ہوا ہے،ماں باپ بننا زندگی بھر کی ذمہ داری ہے ۔وہ بہت چھوٹا ہے مجھے نہیں پتا اسے کیسے اٹھانا چاہیے میری ساس ہی میرے بیٹے کا ڈائپر چینج کرتی ہیں۔