مسجد کےبکسوں میں چار ماہ میں ساڑھے پانچ کروڑ روپیہ چندہ جمع ہوا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ہمسایہ مسلمان ملک بنگلہ دیش کی مسجد  کے چندہ باکس سے ماشا اللہ 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار 689 روپے برآمد، رقم گننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ 

 تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ چندہ کے کئی بکسے ایک ایک کر کےکھولتے ہیں۔ ہر بکس اوپر تک  پیسوں سے بھرا نظر آتا ہے ،ویڈیو میں نظر آنے والے افراد ان پیسوں کو پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں ڈالتے ہیں اور پھر ایک بڑے احاطہ میں لا کر ان پیسوں کی گنتی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ 

 بنگلہ دیش کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو بنگلہ دیش کی ایک مسجد کی ہے جس کے 8چندہ باکسز کو 4 ماہ بعد کھولا گیا ہے ، باکس مسجد انتظامیہ اور حکومتی عہدیداران کی موجودگی میں کھولا گیا اور پھر نگرانی میں ان پیسوں کی گنتی کی تو یہ رقم 5 کروڑ 59 لاکھ 7 ہزار 689 روپے  سے زائد نکلی جبکہ غیر ملکی کرنسی، سونے کے زیورات اور ہیرے کی لونگ اس کے علاوہ ہے، اطلاعات کے مطابق اتنی بڑی رقم کو گننے میں  تقریباً 13 گھنٹے لگے اور اس کام میں 200 لوگوں نے حصہ لیا ۔