(مانیٹرنگ ڈیسک)عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے جس حوالے سے دنیا بھر کے مسلمان قربانی کاجانور خریدنے کے لئے مویشی منڈیوں کا رخ کئے ہوئے ہیں، عیدالاضحیٰ رواں ماہ کس تاریخ کو ہوگی اس حوالے سے اعلان کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اپنا مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ منانے کے تیاریوں میں مشغول نظر آرہے ہیں اس سلسلہ میں قربانی کے لئے جانوروں کے لئے مویشی میڈیاں سج چکی ہیں، عید الاضحیٰ کے لئے سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 20 جولائی کو ہوگی۔
سعودی میڈیا کے مطابق حج کا اہم رکن وقوف عرفہ 19 جولائی کو ادا کیاجائے گا،عرب میڈیا کے مطابق چاند کی رویت سےمتعلق سرکاری سطح پر ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ قبل ازیں سعودی ماہر فلکیات نے پیش گوئی کی تھی کہ عیدالاضحٰی 20 جولائی منگل کو ہوگی،سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ اس سال ذی قعدہ کا مہینہ 30 دن کا ہوگا،سعودی عرب میں یکم ذی الحج اتوار 11 جولائی کوہوگا اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفات پیر 19 جولائی کو ہوگا۔
سابق استاد وماہرفلکیات قصیم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹرعبداللہ المسندکا کہنا ہےکہ حتمی تاریخ کااعلان سعودی عرب کی اعلیٰ عدالتی کونسل کی کمیٹی کرےگی۔
دوسری جانب ذی الحج کے چاند کے بارےجامعہ کراچی کے پروفیسر جاویداقبال کا کہنا تھا کہ ہفتہ کے روز ذی الحج کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں ہے، 10 جولائی کو مغرب کے وقت چاند کی پیدائش کو 13 گھنٹے ہو چکے ہوں گے اور اس مدت کا چاند عام آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں ہے۔
ڈائریکٹر اسپیس سائنسز کا کہنا تھا کہ کراچی کی بجائے پشاور میں چاند کی رویت کا امکان کم ہوتاہے، ذی الحج کا چاند 11 جولائی بروز اتوار کو واضح نظر آئے گا اور اس حساب سے عیدالاضحٰی 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی۔