ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

متروکہ وقف املاک بورڈ ..افسران کی اکھاڑپچھاڑ

متروکہ وقف املاک بورڈ ..افسران کی اکھاڑپچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: متروکہ وقف املاک بورڈ میں متعدد افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئےگئے۔

  تفصیلات کےمطابق اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر طاہر سعید کو بہاولپور سے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر لیگل ٹو لاہور،اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سمیرا رضوی کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر لیگل  ٹو لاہور کو سرگودھا تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ سپرنٹنڈنٹ عامر رحیم شیخ کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سرگودھا آفس سےایڈمنسٹریشن برانچ لاہوررپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔اسسٹنٹ انسپکٹر سلامت علی کو ملتان سے بہاولپور،اسسٹنٹ انسپکٹر فلک شیر چٹھہ کو گوجرانوالہ سے ایڈمنسٹریشن برانچ لاہور رپورٹ کرنےکاحکم ، اسسٹنٹ انسپکٹر عاطف حمید کو گوجرانوالہ آفس سے زونل آفس گوجرانوالہ اور زوار شاہ پٹواری کا تبادلہ حسن ابدال سے پشاور کر دیا گیا ہے۔