(ویب ڈیسک)ہرگھرکی کہانی بس ایک ہی پریشانی،تمام مردوں کی طرح گلوکار عاطف اسلم بھی اہلیہ کےمیک سےپریشان، کہاکہ اہلیہ ان کا کریڈٹ کارڈ میک اپ پر اڑا دیتی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاطف اسلم نے کردیں دل دیاں گلاں،وہ بھی نال بے کے نہیں بلکہ انسٹا گرام پر، معروف گلوکار نے بیگم صاحبہ کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے کیا،عاطف اسلم نےلکھاکہ کون ہے یہ لڑکی جو میرا کریڈٹ کارڈ میک اپ پر اڑادیتی ہے۔
اپنے گیتوں میں حسن کی تعریفیں کرنے والےعاطف اسلم نے حسن کی آرائش کے خرچ کا رونا تورویالیکن ساتھ ہی ایک بار پھراظہار محبت بھی کردیا,سوشل میڈیا صارفین نےبھی دلچسپ تبصرے کیے شروع کردیئے،ایک صارف نےلکھا اسے کہتے ہیں الٹرا پرو میکس لیجنڈ، شکوہ بھی سنادیا، بیوی کو سنبھال بھی لیا،ایک اور نے لکھا کہ تعریف کے ساتھ بے عزتی کرنا کوئی عاطف سے سیکھے۔
View this post on Instagram
گلوکار عاطف اسلم کا اپنی اہلیہ کی تعریف کرنے کا طریقہ مداحوں کو بھا گیا،انسٹاگرام پر عاطف اسلم کا اہلیہ سارہ کی تصویر پر کیا گیا ایک تبصرہ خاصہ وائرل ہورہا ہے،ایک صارف نے عاطف کی اہلیہ کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ سارہ قدرتی طور پر ہی اتنی خوبصورت ہیں، اتنا میک اپ کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔
ایک صارف نے لکھا کہ اگر اتنی پیاری بیوی ہو تو کریڈٹ کارڈ کیا گھر بھی بیچ دیں گے۔