حسن خالد: شاہ پور کانجراں مویشی منڈی میں عمران خان اور عثمان بزدار مرکز نگاہ، لاڈ پیار سے پلے بیلوں کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر جبکہ صحرائی جہاز اونٹوں نے بھی شہریوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔
مویشی منڈیوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے جانوروں کے دلچسپ نام رکھے جاتے ہیں۔ شاہ پور کانجراں منڈی میں تحریک انصاف کے شیدائی بیوپاری نے اپنے بیلوں کے نام عمران خان اور عثمان بزدار رکھے ہیں۔ ہیوی ویٹ بیلوں کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔شاہ پور کانجراں منڈی میں صحرائی جہاز اونٹوں نے بھی انٹری ڈال دی ہے،خوبصورت نقش و نگار والے اونٹوں کی قیمت 2 لاکھ سے 15 لاکھ تک رکھی گئی ہے۔
منڈی کے ترجمان اسد شیخ کا کہنا ہے کہ منڈی میں پانی، بجلی اور چارہ سمیت سکیورٹی کی سہولتیں یقینی بنائی گئی ہیں۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چھوٹے بچوں اور بزرگوں کو منڈی نہ لائیں اور کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔