ویب ڈیسک: حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ حکومت سعودی عرب نے حج کے سلسلہ میں پاکستان یا کسی بھی جگہ پر مجاملہ ویزے نہیں دئیے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے تنبیہ کی ہے کہ حج ویزوں کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔ حج مقدس فریضہ ہے جس کیلئے صحت ، سفر کا امن اور اخراجات کا ہونا لازم ہے ۔ موجودہ حالات میں کورونا کی وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے عالم اسلام کے ذمہ داران کے ساتھ مل کر شریعت اسلامیہ کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت سعودی عرب نے حج کے سلسلہ میں پاکستان یا کسی بھی جگہ پر مجاملہ ویزے جاری نہیں کیے ہیں۔