افسروں، کلرکوں کی ڈگریاں تصدیق نہ ہونے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

Degrees verification
کیپشن: Degrees verification
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے افسران اور کلرکوں کی ڈگریوں کی تصدیق نہ ہونے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، عدالت نے متعلقہ صوبائی سیکرٹری کو زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شجاعت علی خان نے ایپکا کے جنرل سیکرٹری ملک غلام شبیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے احسان علی عارف ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پنجاب بھر میں تعینات افسران اور ملازمین کی تعلیمی اسناد کی متعلقہ یونیورسٹیوں اور بورڈز سے تصدیق نہیں ہوئی، تعلیمی اسناد کی تصدیق نہ ہونے سے کئی افسران اور ملازمین بوگس اسناد پر نوکریاں کررہے ہیں، متعلقہ  صوبائی سیکرٹری سمیت دیگر متعلقہ افسران کو درخواستیں دیں مگر شنوائی نہیں ہورہی۔

 درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت متعلقہ صوبائی سیکرٹری کو زیر التواء درخواست پر فیصلہ کرنے اور صوبہ بھر میں تمام محکموں میں تعینات افسران اور ملازمین کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer