ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیسےواپس تو نہیں آئیں گے؟ پولیس کا 31 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار

 پیسےواپس تو نہیں آئیں گے؟ پولیس کا 31 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار
کیپشن: FIR not Registered
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈکیتی ہوئی ہے تو مقدمے سے کونسے پیسے واپس آئیں گے؟ رائیونڈ پولیس نے 31 لاکھ کی ڈکیتی کا مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق محمد ابرار نامی شہری کا کہنا ہے کہ اسے2روز قبل ڈاکوؤں نے یرغمال بنا کر31 لاکھ لوٹ لئے، شہری کا کہنا ہے کہ وہ پلاٹ کیلئے پیسے دینے جا رہا تھا، 2ڈاکوؤں نے راستے میں روکا اور  گن پوائنٹ پر گاڑی میں یرغمال بنا کر پیسے لوٹ کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ شہری کے مطابق پولیس نے درخواست موصول کی مگر مقدمہ درج نہیں کیا، تھانے والے کہتے ہیں ایس ایچ او چھٹی سے واپس آئے گا تو کارروائی ہو گی، اے ایس پی، ڈی ایس پی موقع پر پہنچے مگر پرچہ درج نہ ہو سکا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer