وزیراعلیٰ پنجاب نے لاک ڈاؤن کا عندیہ دے دیا

کورونا کیسز میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز پر من وعن عملدر آمد کرنا ناگزیر ہے۔ آج کی گئی احتیاط ہمیں چوتھی لہر سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بے احتیاطی اورایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے سے کیسوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خدانخواستہ مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا تو ایک بار پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا۔پابندیوں سے بچنے کے لئے شہریوں کو احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ماسک کا استعمال کریں اورسماجی فاصلے برقرار رکھیں۔ 

دوسری جانب گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نےپابندیاں لگانےکا عندیہ دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا کی چوتھی لہر میں کیسز اوپر گئےتوکاروبار بند کرنا پڑے گ اور لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ تمام شہریوں کی ویکسین مکمل ہونے تک کورونا لہریں آتی رہیں گی،چوتھی لہرسےنکل گئے تو اپنے ملک کو بچاسکیں گے۔ عوام سماجی فاصلہ برقرار رکھیں، ماسک پہنیں اور ویکسی نیشن کروائیں۔  

قبل ازیں وفاقی وزیراسد عمر نے بھی عید سے قبل پابندیوں کا اشارہ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ نہیں چاہتے پابندیاں لگائیں اورعیدکامزہ خراب ہو۔ صورتحال خراب ہوئی تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے۔ اسدعمر کا مزید کہنا تھا کہ چوتھی لہرکاخدشہ ہے، اسلام آباد ہی نہیں، ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔