(فہد بھٹی)نشتر کالونی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے4سالہ بچی جاں بحق،ملزمان کی فائرنگ سے 4 سالہ آیت جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے 15کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شکیل اور فہد نامی شخص شامل ہے جن سے جدید رائفل،پسٹل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔
معاشرے میں ایسے واقعات سے بے گناہ افراد کی قیمتی جانیں ضاءع ہوتی ہیں حالیہ دنوں ہوائی فائرنگ ایک اور واقعہ بھی پیش آیا تھا جہاں ایکسپو سنٹر کے قریب نجی کالج کےطلبا کی ہوائی فائرنگ کی ایک اورویڈیو منظر عام پر آگئی تھی۔طلبا ایکسپو سنٹر کے قریب ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرتے رہے۔
واضح رہے لاہور شہر میں جرائم کی وارداتیں بڑھتی ہی جا رہی ہیں کبھی ایسے ملزمان کی طرف سے ٹک ٹاک پر اسلحے کی نمائش کی جاتی ہے جس سے خوف و ہراس پھیلتا ہے۔ہوائی فائرنگ کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں۔