ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے افسران کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا

ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے افسران کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سعید احمد سعید ) بڑھتے ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئےسی ای او ریلوے نے ڈپٹی پرنسپل آفیسرز کو اہم کام سونپ دیا، ریلوے ہیڈکوارٹر ڈپٹی پرنسپل آفیسرز اور ڈپٹی ڈی ایس کو فٹ پلیٹ انسپیکشن کے احکامات جاری، ڈپٹی پرنسپل آفیسرز ٹرین حادثات کی وجوہات جاننے کیلئے ٹرینوں میں سفر کریں گے۔

بڑھتے ٹرین حادثات کی روک تھام کیلئے سی ای او ریلوے نے ڈپٹی پرنسپل آفیسرز کو اہم کام سونپ دیا ہے۔ ڈپٹی پرنسپل آفیسرز اور ڈپٹی ڈی ایس کو فٹ پلیٹ انسپکشن کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی پرنسپل آفیسرز ٹرین حادثات کی وجوہات جاننے کیلئے ٹرینوں میں سفر کریں گے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹر نے فٹ پلیٹ انسپکشن کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے۔ ہدایات کے مطابق فٹ پلیٹ انسپکشن 13 تا 17 جولائی کو ملک بھر کے ریلوے ٹریک پر کی جائے گی۔ پانچ دنوں میں 22 میل ایکسپریس ٹرینوں میں فٹ پلیٹ انسپکشن کی جائے گی۔

لاہور تا ملتان، خانیوال، راولپنڈی، فیصل آباد تا لالہ موسی، کوئٹہ، پشاور سیکشن کی انسپکشن کی جائے گی۔ 22 اعلی افسران اسٹاف کے ہمراہ فٹ پلیٹ انسپکشن کریں گے اور ٹریک کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ افسران انسپکشن کے بعد ریلوے ہیڈکوارٹر کو تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی سے لاہور آنے والی شاہ حسین ایکسپریس فاروق آباد کے قریب مسافر کوسٹر کے ساتھ ٹکرا گئی تھی، کوسٹر میں 25 سکھ یاتری سوار تھے، جن میں سے 19 سکھ یاتری موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ چھے سکھ یاتری شدید زخمی ہوئے، جن کو سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق شاہ حسین ایکسپریس شیخوپورہ کے قریب فاروق آباد جاتری روڈ ان مینڈ لیول کراسنگ پر حادثہ پیش آیا۔ جائے وقوعہ سے چند میٹر کے فاصلے پر مینڈ پھاٹک موجود تھا جو کہ ٹرین کے گزرنے کے لیے بند تھا، مگر کوسٹر ڈرائیور کی جانب سے ٹرین کے گزرنے کا انتظار کیے بغیر بند پھاٹک سے تھوڑا دور ان مینڈ لیول کراسنگ سے گزرنے کی کوشش کی گئی جس دوران یہ حادثہ پیش آیا، حادثے کے فوری بعد چیئرمین کی ہدایت پر ڈویڑنل انجینئر فرحت عباس کو معطل کر دیا گیا ہے۔