پاکستان ریلوے سالانہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام

پاکستان ریلوے سالانہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : پاکستان ریلوے مالی سال 2019.20 میں حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ریلوے کوہدف سے 2 ارب 78کروڑ73لاکھ روپےکم آمدنی ہوئی ہے ، مالی سال 2019.20 کیلئےریلوے آمدنی کا ہدف 50 ارب روپےتھا۔



کورونا وائرس نےمحکمہ ریلوے پربھی اپنا اثردکھایا، پاکستان ریلوے مالی سال 2019.20 میں آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا،ذرائع کےمطابق مالی سال کے اختتام پرریلوے کو47 ارب21 کروڑ 26 لاکھ روپے آمدنی ہوئی جبکہ مالی سال کےاختتام پرریلوے کو مسافر،گڈز اور سنڈری سمیت تین اہم مدات میں ہدف سے کم جبکہ متفرق کوچز سےزائد آمدنی ہوئی،،مسافروں کی مد میں ریلوے کو ہدف سے1 ارب 45 کروڑ22 لاکھ روپے کم آمدنی ہوئی۔

گڈز سیکٹر میں ریلوے آمدنی ہدف سے85 کروڑ51 لاکھ کم ریکارڈ کی گئی،سنڈری کی مد میں ریلوے آمدنی ہدف سے51 کروڑ 33 لاکھ کم رہی،متفرق کوچز کی مد میں ریلوے آمدنی ہدف سے3کروڑ33لاکھ زائد ریکارڈ کی گئی،ریلوے انتظامیہ کےمطابق کورونا وائرس کےباعث 56دن ٹرین آپریشن کی بندش کے باعث محکمے کو نقصان اٹھانا پڑا،جس کے باعث ریلوے آمدنی کا حکومتی ہدف حاصل کرنےمیں ناکام رہا۔

یاد رہے کورونا وائرس کے وار کم نہ ہوئے،اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں،پانچ لاکھ 52ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں،صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 70لاکھ سے زیادہ ہے۔  کورونا وائرس کے دبائو کو روکنے کیلئے دنیا بھر میں لاک ڈائون کیا گیا،احتیاطی تدابیر کو اپنا یا گیا ہے۔ 

 پاکستان میں  کورونا وائرس کے حملوں میں کمی آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں  کورونا وائرس کے 2 ہزار 980 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور مزید 83 مریض انتقال کرگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 21 ہزار 951 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 14 لاکھ 67 ہزار 104 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 37  ہزار 489 تک جا پہنچی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer