ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹ سرگرمیاں بحال نہ ہونے سے مقامی ایمپائر،سکورر پریشان

کرکٹ سرگرمیاں بحال نہ ہونے سے مقامی ایمپائر،سکورر پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہبازعلی: کرکٹ سرگرمیوں میں طویل تعطل کی وجہ سے لوکل کرکٹ امپائرز اور اسکوررز مالی مشکلات کا شکار ہونے لگے،بھرپور کرکٹ سیزن فارغ گذرنے کے بعد لوکل امپائرز ار اسکوررز نے پی سی بی اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایس اوپیز کے تحت کرکٹ سرگرمیاں بحال کی جائیں۔

کورونا  وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث دیگر شعبہ ہائے زندگی کی طرح کھیلوں کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہے،15مارچ سے ملک میں ہر سطح پر کرکٹ سرگرمیاں معطل ہونے کی وجہ سے جہاں میدان ویران ہیں وہیں پر ان سرگرمیوں سے وابستہ افراد بھی معاشی مشکلات کا شکار ہوتے جارہے، کرکٹ کے لوکل امپائرز اور اسکوررز جن کاروز گار کرکٹ سے وابستہ ہے وہ بھی شدید مالی مشکلات کا شکا ر ہیں۔


لوکل امپائرز اور سکوررز کہتے ہیں کہ 15مارچ سے لے کر جولائی کے آخر تک بھرپور کرکٹ سیزن ہوتا مگر اس مرتبہ کرکٹ نہ ہونے کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہیں،لوکل امپائرز اور اسکوررز ے بورڈ حکام سے اپیل کی ہے کہ ایس اوپیز کے تحت کرکٹ کی سرگرمیاں بحال کی جائیں۔
کوویڈ 19کے باعث پی سی بی کاڈومیسٹک کرکٹ سیزن بھی دوماہ تاخیر کا شکار ہے،ا س معاملے پر پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کرکٹ بحالی کے لئے ایس اوپیز کی تیاری کا کام جاری ہے حکومت کی اجازت کے ساتھ کرکٹ سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

یاد رہے  کورونا وائرس کے وار کم نہ ہوئے،اب تک دنیا بھر میں ایک کروڑ 21 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں،پانچ لاکھ 52ہزار سے زائد انسان لقمہ اجل بن چکے ہیں،صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 70لاکھ سے زیادہ ہے۔ کورونا وائرس کے دبائو کو روکنے کیلئے دنیا بھر میں لاک ڈائون کیا گیا،احتیاطی تدابیر کو اپنا یا گیا ہے۔پاکستان میں اس وائرس نے تباہی مچا رکھی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer