غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈنگ انسپکٹر گرفتار

غیر قانونی تعمیرات میں ملوث بلڈنگ انسپکٹر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لوئرمال (رضوان نقوی) غیرقانونی تعمیرات میں ملوث شالیمار زون کے بلڈنگ انسپکٹر عمران ارشاد کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا، اینٹی کرپشن کی ٹیم نے بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کرنے کی ایف آئی آرز میں نامزد سرکاری ملازمین کی گرفتاری  کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شالیمار زون لاہور کے   بلڈنگ انسپکٹر عمران ارشاد کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کرلیا اور  بلڈنگ انسپکٹر عمران ارشاد کے خلاف کمرشل عمارت کی غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہونے کے الزام پر مقدمہ  بھی درج تھا۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمر سہیل کیفی کا کہنا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث ملزمان اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملازمین کے خلاف مرحلہ وار کارروائی کر رہے ہیں۔

اس سے قبل 8 جون کو داتاگنج بخش زون سے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف  گرینڈ آپریشن کا آغاز  کیا گیا، اور 9 جون کو سمن آباد  زون کے کنٹرولڈ ایریاز   میں غیر  قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی  ہوئی،  10 جون کو علامہ اقبال ٹاون زون کے کنٹرولڈ ایریاز میں آپریشن  ہوا، 11 جون اور  12 جون کو  نشترزون جبکہ  13 جون اور 14 جون کو گلبرگ زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن  کیا گیا۔

15 جون اور  16 جون کو واہگہ زون،  17 جون کو شالامار زون جبکہ  18 جون اور  19  جون کو راوی زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا گیا  اور  20 جون سے 21 جون تک عزیز بھٹی زون جبکہ  22 جون کو  داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کو  نشانہ بنایا گیا اور  23 جون کو سمن آباد  زون، 24 جون کو نشتر زون، 24 جون عزیز بھٹی زون جبکہ  26 جون کو شالامار  زون میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن کیا گیاتھا۔
 

Shazia Bashir

Content Writer