موج دریاروڈ (رضوان نقوی) کارپوریٹ آرٹی او میں گریڈ 17 سے 19 کے32 افسروں کے تقرر و تبادلے کردیے گئے۔ ایڈیشنل کمشنر محمد عمران کو زون ٹومیں ای اینڈ سی رینج جبکہ شہزاد علی خان کو زون ون میں ای اینڈ سی رینج کا چارج سونپ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کمشنر محمد عمران کو زون ٹو جبکہ ایڈیشنل کمشنر شہزاد علی خان کو زون ون میں ای اینڈ سی رینج کا چارج سونپ دیا گیا ہے، ایڈیشنل کمشنر کرن مقصود کوزون ون آڈٹ رینج کا چارج دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر رانا عمران سعید کازون تھری سے زون ون جبکہ ڈپٹی کمشنر افتخار مسعود خان کا زون سیون سے زون ون تبادلہ کردیا گیا، سینئر آڈیٹر خرم شہزاد کا زون سیون سے زون ون، ایڈیشنل کمشنرعتیق الرحمن مغل کا زون ٹو کے ای اینڈسی رینج سے آڈٹ رینج کا چارج دے دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنرعثمان اعجازراٹھور کا زون سکس سے زون ٹو، ڈپٹی کمشنر محمد صارم بھٹی کا زون ون سے زون ٹو، ڈپٹی کمشنر سمیرا کنول کا زون فائیو سے زون ٹو، اسسٹنٹ کمشنر شرمین قمر کا زون سیون سے زون ٹو، آئی آر او محمد افتخاراحمد کا سپیشل زون بلڈر، ڈویلپرز سے زون ٹو جبکہ غلام دستگیر کا زون ٹو سے تھری، ایڈیشنل کمشنر ڈاکٹر شازیہ گل کا زون ٹو سے آڈٹ رینج زون تھری جبکہ ایڈیشنل کمشنر آمنہ کمال کازون تھری کے آڈٹ رینج سے ای اینڈ سی رینج میں تبادلہ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عاصم نصیرمنج کا زون سیون سے زون تھری، اسسٹنٹ کمشنر احمد اکمل کا زون ون سے زون تھری، آئی آر او محمد نوید بٹ کا زون تھری، محمد نسیم کا زون سکس سے زون فور، ایڈیشنل کمشنرعاطف بشیر کا زون ون سے زون فور آڈٹ رینج، اسسٹنٹ کمشنر حنا مصطفیٰ کا زون سکس سے زون فور، ایڈیشنل کمشنر فوزیہ عادل کا زون فور سے زون فائیو کے آڈٹ رینج میں تبادلہ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نرجس شاہین علی خان کا زون ٹو سے زون فائیو، ڈپٹی کمشنر طلعت محمود بوسال کا زون فور سے زون سکس، ڈپٹی کمشنر زینب اسد منیر کا زون ٹو سیزون سکس، ڈپٹی کمشنر محمد آصف کا زون ون سے زون سکس، اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف اسماعیل کا زون فائیو سے زون سیون، ڈپٹی کمشنرعمر زیب خان کا زون ٹو سے سپیشل زون برائے ڈویلپر، بلڈرز جبکہ اسسٹنٹ کمشنر فرخ اسلم کا زون سکس سے زون سیون تبادلہ کردیا گیا ہے۔
سینئر آڈیٹر محمد طارق نذیر اور فیضان ناصر بٹ کا زون سکس سے سیون جبکہ آئی آر او عارف چوہدری کا زون فائیو سے زون فور میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔