ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیولرز برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

جیولرز برادری کے صبر کا پیمانہ لبریز، شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں کی جیولرز نے بھی 13 جولائی کو شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا، مرکزی صدر شہزادہ خلیل نے 13 جولائی کی ہڑتال کے حوالے سے سرکلر جاری کردیا۔

لاہور ڈویژن صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ خلیل نے شہر بھر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں ہڑتال کا سرکلر جاری کردیا۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جیولرز برادری ٹیکسز کی بھرمار کے باعث کاروبار نہیں کر پارہی۔ انکا کہنا ہے کہ حکومت نے ظالمانہ اور غیرمنصفانہ ٹیکسز کا نفاذ کرکے جیولرز کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جیولرز برادری کو ریلیف نہ دیا تو ہڑتال کا دورانیہ غیر معینہ مدت تک بڑھا دیا جائے گا۔