( زاہد چودھری ) شہر میں کمسن مریضہ کے جگر کی پہلی پیوندکاری، سوا تین سالہ خدیجہ کا بحریہ ٹاؤن ہسپتال میں کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ، جگر کا عطیہ والدہ نے دیا، پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ کی سربراہی میں ٹیم نے آپریشن کیا۔
بحریہ ٹاؤن ہسپتال کو لاہور میں کم سن مریضہ کا پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کرنے کا اعزاز حاصل ہوگیا ہے، سوا تین سالہ خدیجہ کے جگر کی پیوندکاری پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ کی سربراہی میں لیور ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر خالد سمیت ٹیم نے کی۔ ننھی مریضہ کو جگر کا عطیہ اس کی والدہ وردا بی بی نے دیا۔
پروفیسر ڈاکٹر ہما ارشد چیمہ کے مطابق کامیاب لیور ٹرانسپلانٹ کے بعد کمسن خدیجہ صحت یاب ہوگئی ہے، اب وہ ایک نارمل زندگی بسر کرسکے گی۔