پنجاب پولیس میں ڈی آئی جی کی 9 اسامیاں سمیت33 اہم عہدے خالی

پنجاب پولیس میں ڈی آئی جی کی 9 اسامیاں سمیت33 اہم عہدے خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب پولیس میں ڈی آئی جی کی 9 اسامیاں سمیت33 اہم عہدے خالی، تعیناتیاں نہ ہونے سے پولیس فورس کے معاملات متاثرہونے لگے۔

       محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب میں 33 اعلی پولیس افسران کی کمی کا سامنا ہے، جس میں3 ایڈیشنل آئی جیز کی کمی ہے۔ ایک ڈی آئی جی اور 29 ایس ایس پی رینک کے افسران کی اسامیاں بھی خالی ہیں۔  ایڈیشنل آئی جی محمد فاروق مظہر اور ڈی آئی جی محمد انکسار خان افغان اس وقت او ایس ڈی ہیں جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر پی پی آئی سی تھری، ڈی آئی جی پولیٹیکل سپیشل برانچ، ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ، ڈی آئی جی ایلیٹ فورس، ڈی آئی جی ٹریننگ کی نشستیں بھی خالی ہیں۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی لیگل، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ، ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن، کمانڈنٹ سکول آف انٹیلی جنس کی اسامیوں خالی پڑی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer