بکری اور بندر تماشا دکھانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

بکری اور بندر تماشا دکھانے والوں کے گرد گھیرا تنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) محکمہ جنگلی حیات نے شہر کے مختلف علاقوں سے بندر اور بکری تماشا کرکے بھیک مانگنے والوں کو حراست میں لے لیا۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں بندر اور بکری کا تماشا دکھانے والے افراد کو محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے حراست میں لے کر عدالت میں پیش کر دیا، جبکہ ان کی تحویل سے برآمد ہونیوالے جانوروں کو محکمہ جنگلی حیات نے وائلڈ لائف پارکس منتقل کر دیا۔

محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے تماشا دکھانے والوں کو 10ہزار روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر جلو زوسفاری عبدا لشکور منج کا کہنا تھا کہ محکمہ جنگلی حیات کی خصوصی ہدایات پر کریک ڈاؤن کرکے جانوروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا رہے ہیں جبکہ جانوروں سے ایکٹنگ کروا کر ان کا ناجائز استعمال غیرقانونی ہے، جانوروں کو استعمال کرکے بھیک مانگنے کی بھی ممانعت ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer