(علی اکبر) پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیر عمارت کی بھی سنی گئی، عمارت کی تعمیر کا رہ جانے والا کام مکمل کرنےکے لیے فنڈز مختص کر دیئے گئے۔
پنجاب اسمبلی کی زیر تعمیرعمارت کے لیے ماضی کی حکومت کی جانب سے فنڈز جاری نہیں کیے گئے تھے، جس کے باعث عمارت کی تعمیرتاخیر کا شکار ہوئی، تاہم سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی خصوصی کوشش کے نتیجے میں مذکورہ عمارت کے لیے مکمل فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ اسپیکر کی جانب سے متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ زیر تعمیر عمارت کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے، مذکورہ عمارت رواں سال میں مکمل کر لی جائےگی۔