(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے نواز شریف کے گھر کے کھانے پر پابندی لگادی ہے، اگر 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نہ لی گئی تو عدالت سے رجوع کروں گی، اگر عدالت سے بھی نہ مدد ملی تو کوٹ لکھپت جیل کے باہر بھوک ہڑتال پر بیٹھ جاؤں گی۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جیل سے کھانا کھانے سے انکار کردیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ ان ظالموں پر بھروسہ نہیں ہے، یہ میاں نواز شریف کے کھانے میں کچھ ملا سکتے ہیں، یہی صورتحال رہی تو میری باتوں کو دھمکی نہ سمجھا جائے کیونکہ میں یہ کر گزروں گی۔
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، نواز شریف پر گھر کا کھانا نہ کھانے کی پابندی فوری ہٹائی جائے، ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نالائق اعظم نے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ کردیا، مہنگائی کا طوفان عام آدمی سےروٹی کانوالہ بھی چھین رہاہے۔